ریلوے ٹکٹ ریزرویشن کی مدت میں اضافہ

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ٹرینوں میں سفر کرنے والے ریلوے مسافرین کو اس بات کی خوشخبری دی ہے کہ ٹرین میں سفر کے لئے قبل ازوقت کروائے جانے والے ریزرویشن کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس اضافہ کی گئی مدت کی روشنی میں ریلوے مسافرین اب اپنے سفر کے لئے 120 یوم قبل ریزرویشن کرواسکیں گے۔ جبکہ اب تک یہ مدت صرف 60 مقرر تھی۔ اور 60 یوم سے قبل ریلوے سفر کیلئے ریزرویشن کروانے کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ لیکن اب وزارت ریلوے نے ریزرویشن کروانے کی مدت کو 60 یوم سے بڑھاکر 120 یوم کردینے کے باعث ریلوے مسافرین میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔