ریلوے میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

آن لائین ادخال درخواست کی آخری تاریخ 31جنوری
حیدرآباد۔/30ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ ( آر آر بی ) کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ریلوے زونس ؍ پروڈکشن یونٹس میں مخلوعہ جونیر انجینئرس اور مختلف جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور جملہ14033 جائیداد ہیں تعلیمی قابلیت کسی بھی مسلمہ بورڈ یا یونیورسٹی سے متعلقہ شعبہ جات میں تین سالہ ڈپلوما یا بیچلر آف انجینئرنگ، پی جی ڈی، سی اے، بی ایس سی( کمپیوٹر سائینس )، بی سی اے، بی ٹیک (انفارمیشن ٹکنالوجی ) فزکس؍ کیمسٹری سبجیکٹس کے ساتھ بی ایس سی، بی ای ؍ بی ٹیک ( کمپیوٹر سائینس ) یا ڈی او ای اے سی سی بی لیول کورس سرٹیفکیٹس کے حامل امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔عمر کے اعتبار سے یکم جنوری تک 18 تا33 سال کے درمیان ہونی چاہیئے۔ درخواست فیس 500 روپئے ہے جبکہ تحفظات کے زمرے کے امیدواروں کیلئے درخواست فیس 250 روپئے مقرر ہے۔ امیدواروں کا انتخاب دو مرحلوں میں ( کمپیوٹر سٹ ٹسٹ) بھی ہوگا۔ مرحلہ اول آبجیکٹیو میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مرحلہ دوم میں تحریری امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ درخواستیں آن لائن کرنا ہوگا یعنی 2جنوری تا 31 جنوری درخواستیں آن لائن داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹwww.rrbsecunderabad.nic.in ملاحظہ کریں۔ مذکورہ جملہ 14033 جائیدادوں میں شعبہ جات کے اعتبار سے جونیر انجینئر 13,034 ، جونیر انجینئرس ( آئی ٹی ) 49، ڈیومیٹریل سپرنٹنڈنٹ 456 اور کیمیکل اینڈ میٹالرجیکل اسسٹنٹ کی 494 جائیدادیں ہیں۔