ریلوے میں تقررات، ڈپلوما، ڈگری امیدواروں کو موقع

حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) انڈین ریلوے میں جونیر انجینئرس کے تقررات کے لئے ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت امتحان رہے گا۔ مختلف برانچس سے انجینئرنگ ڈپلوما ہولڈرس یا بی ای، بی ٹیک امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ امیدوار اس کی رہنمائی کے لئے اپنے سرٹیفکٹ زیراکس، آدھار کارڈ زیراکس اور فوٹوز کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شام 5 بجے تا 7 بجے ربط کریں۔