ریاض میںمقید خاتون کی مدد کا تیقن : سشما سوراج

نئی دہلی۔/28جون، ( پی ٹی آئی) وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو جو ریاض میں جیل میں قید ہے، ممکنہ مدد کا تیقن دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ’’ فہیم النساء بیگم کو قانونی مدد کے علاوہ تمام تر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا ‘‘ آج فہیم النساء کے شوہر نے سشما سوراج سے خواہش کی تھی کہ ان کی اہلیہ کی رہائی میں مدد کریں جنہیں جیل بھیجنے کی کوئی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔