ریاست میں ودیا والینٹرس کے تقررات کے اقدامات کا آغاز

حیدرآباد۔ یکم جون (سیاست نیوز) ریاست میں اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات میں تاخیر کے پیش نظر اضلاع کے مدارس میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر عارضی تقررات کے تحت والینٹرس کے تقررات کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ودیا والینٹرس تقررات کیلئے یکم جون سے درخواستوں کے ادخال اور وصول کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں بشمول ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کو ہدایات دی گئی اور ودیا والینٹرس کیلئے اہلیت رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں پیش کرنے کا مشورہ دیا گیا اور اہلیت کے صداقت ناموں کی بنیاد پر ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں لائے جائینگے ۔ منتخبہ ودیا والینٹرس کو اطلاع دیئے جانے کے بعد 12 جون سے متعلقہ اسکول میں اپنی خدمات کا آغاز کرنا ہوگا۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جون مقرر کی گئی اور درخواستیں ویب سائیٹ www.cdse.telangana.gov.in پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے اپنے متعلقہ منڈل ایجوکیشن آفیسر سے ربط کریں۔