ریاست میں ترقیاتی کاموں سے اپوزیشن کو بوکھلاہٹ

نظام آباد:25؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر کمرشل ٹیکس مسٹر سرینواس یادو نے نظام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے بوکھلاہٹ کا شکار اپوزیشن جماعتیں سستی شہرت کے حاصل کیلئے حکومت کو منصوبہ بند طریقہ سے بدنام کرنے کی سازش رچاررہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں گذشتہ 60سال سے اقتدار پر رہتے ہوئے کوئی بھی ترقیاتی کام انجام نہیں دیا جس کی وجہ سے ریاستی حکومت کو ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں دشواریوں کو سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لیکن ریاستی حکومت انتخابات کے موقع پر کئے گئے تمام اعلانات پر عمل آوری کیلئے سنجیدہ ہے۔ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملازمتوں کی فراہمی، آبی سہولتوں کی فراہمی اور فنڈس کی منظوری کا اعلان کیا تھا ۔ ریاستی حکومت کو فنڈس کی کوئی قلت نہیں ہے اسی کے تحت کئی ترقیاتی کام کی انجام دہی کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے پولیس و دیگر محکموں میں بھرتیوں کو عمل میں لایا گیا ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے تمام محکمہ جات سے ملازمتوں کی بھرتی کیلئے مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست کو طلب کیا ہے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد آئی اے ایس عہدیداروں کے مختص میں تاخیر کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔ کمل ناتھ کمیٹی کی رپورٹ کی تاخیر کی وجہ سے حکومت کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن چیف منسٹر اپنے اعلان پر عمل پیرا رہتے ہوئے ملازمتوں کی بھرتی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ سستی شراب کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گڑمبہ کی وجہ سے کئی امواتیں پیش آرہی تھی ان امواتوں کی روک تھام کیلئے حکومت سستی شراب کو متعارف کررہی ہے جبکہ حکومت کو شراب کی فروختگی سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس مسئلہ کو اچھالنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ یہ خود ہی شراب نوشی میں مبتلا ہے۔ قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کی جانب سے ان کے استعفیٰ کے مطالبہ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مسٹر سرینواس یادو نے کہا کہ استعفیٰ کی منظوری کے بعد ضمنی انتخابات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں شبیر علی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شبیر علی بحیثیت وزیر برقی کئی دھاندلیاں کی ہے ان تمام دھاندلیاں کو منظر عام پر لانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ آبادی میں 80 فیصد یہ طبقات ہے اور یہ طبقات کی ترقی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اسی کے تحت شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی، آسراء وظائف، ہاسٹل طلباء کو باریک چاول کے علاوہ فی کس 6 کیلو چاول کے علاوہ دیگر کئی اسکیمات کو انجام دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی ہنمنت شنڈے، اے رویندرریڈی، پرشانت ریڈی، ایم ایل سی راجیشور، قائد ٹی آرایس ایس اے علیم، صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی آرایس نوید اقبال کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔