ریاستی فینانس کمیشن کی تشکیل جی راجیشم گوڑ صدر نشین نامزد

حیدرآباد 29 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ حکومت نے آج ریاستی فینانس کمیشن کی تشکیل عمل میںلائی جبکہ سابق وزیر جی راجیشم گوڑ کو کمیشن کا صدر نشین نامزد کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر دفتر سے جاری ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ فینانس کمیشن کی تشکیل عمل میں لائی ہے اورسابق وزیر جی راجیشم گوڑ اس کے صدر نشین نامزد کئے گئے ہیں۔ سبکدوش ضلع پریشد سی ای او ایم چینیا کروما رنگا ریڈی ضلع کو اس کا رکن نامزد کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کمیشن کے دیگر ارکان کا مابعد تقرر عمل میں لایا جائیگا ۔