ریاستی حکومت کی مثالی اسکیمات دیگر ریاستوں کیلئے قابل تقلید

کریم نگر میں سنگ بنیاد تقریب سے ریاستی وزراء ٹی ناگیشورراؤ اور ایٹالہ راجندر کا خطاب

کریم نگر 31 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سب اسٹیشن برج تلنگانہ کے لئے خوبصورت ہار کی طر ح ہونے جا رہا ہے ۔ ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشوراؤ اور ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے یہ بات کہی ۔ وہ مانرندی 149 کروڑ روپئے سے منظورہ کیبل برج کے تعمیری کاموں کے سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہزاروں کروڑ روپئے سے آبپاشی پراجکٹ ‘ شاہراہوں کے تعمیری کام کر رہی ہے ۔ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر پوری ہوجانے پر لاکھوں ایکر اراضی کو آبپاشی سہولت فراہم ہوگی ۔ مشن بھگیرتا اور مشن کاکتیہ اسکیمات دیگر ریاستوں کے لئے قابل تقلید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے کسانوں کو 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی کی شروعات ہوگی ۔ چیف منسٹر کریم نگر کو کافی اہمیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 1.60 کروڑ بجٹ مختص کرنے پر حزب مخالف کا منہ بند ہوچکا ہے ۔ پارٹی وابستگی کے تعمیر اضلاع کو ترقی کی راہ پر لے جایا جا رہا ہے ۔ ریاست میں 119 ارکان اسمبلی میں سو کروڑ کی منظوری دی لیکن کریم نگر رکن اسمبلی کو 370 کروڑ روپئے حاصل کرلئے ۔ رکن پارلیمان بی ونوو کمار نے دہلی میں رہ کر 3 ہزار کلو میٹر قومی شاہراہ کی منظوری لے لی ہے ۔ تا حال اس کے لئے ونود کمار نے 12 سو کروڑ روپئے کی منظوری حاصل کرلی ہے ۔ کریم نگر کی اسمبلی گنگولا کملاکی خواہش پر کریم نگر راجو شاہراہ پر فلائی اوور برج کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ روپئے کی منظوری دی جائیگی ۔ ٹی ناگیشوراؤ نے تیقن دیا ۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی گنگولا کملاکر ‘ ایم ایل سی این لکشمن راؤ ‘ زیڈ پی چیرمین تلااوما مسٹر رویندر سنگھ ‘ آئی ڈی ایس چیرمین اے کلکرریڈی‘ اقلیتی بہبود چیرمین سید اکبر حسین ‘ ڈپٹی میئر مسٹر گوگیلا رمیش ‘ کمشنر بلدیہ شیشانک وغیرہ موجو د تھے ۔