رہانے کی جگہ اسمتھ بنائے گئے راجستھان کے کپتان

نئی دہلی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون ااسمتھ کو ہفتہ کو اجنکیا رہانے کی جگہ راجستھان رائلس کی کپتانی سونپ دی گئی۔ اسمتھ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے باقی مقابلوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔یہ اعلان راجستھان رائلس اور ممبئی انڈینس کے درمیان مقابلے سے پہلے کیا گیا۔ راجستھان نے ٹورنامنٹ میں اب تک آٹھ مقابلے کھیلے ہیں جس سے اسے چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پلے آف میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں برقرار رکھنے کے لئے ٹیم کو باقی چھ مقابلوں میں سے پانچ کو ہر حال میں جیتنا ہوگا۔راجستھان کی ٹیم کے صدر جبن بھروچا نے رہانے کو کپتانی سے ہٹائے جانے کو لے کر کہاکہ اجنکیا ہمیشہ ٹیم کے سچے رائل رہیں گے ۔ انہوں نے مشکل حالات میں بھی ٹیم کو 2018 آئی پی ایل پلے آف تک پہنچایا تھا جو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے بڑی واپسی میں سے ایک تھی۔ اجنکیا ٹیم اور ٹیم مجموعہ کے اہم کھلاڑی ہیں، جہاں بھی اسمتھ کو ان ضرورت ہوگی وہ ضرور مدد کریں گے ۔