رہانے کا ناقص فام تشویش کا باعث

لندن ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل اوپنر اجنکیا رہانے کیلئے ناقص بیٹنگ درد سر بن گئی۔ نیوزی لینڈ سے ابتدائی وارم اپ میچ میں ناقص کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف محض 11رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجا رہا ہے۔شائقین نے کہا ہے کہ اگر انہیں اتوار کو پاکستان کیخلا ف میچ کیلئے قطعی 11 کھلاڑیوں سے باہر کردیا جائے تو وہ کسی کو قصور وار نہیں ٹھہراسکیں گے۔
فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ ‘ چار افراد ہلاک
ہونڈورس ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہونڈورس میں فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ مچنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔نیشنل اسٹیڈیم میں موٹاگوا اور ہونڈورس اور پروگ ریسو کے درمیان فائنل کے آغاز سے چند لمحے قبل سینکڑوں شائقین نے پولیس کے حصار کو توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔یونیورسٹی ہسپتال کے ترجمان میگوئل اوسوریو نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔حکام نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 25 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔