رہائشی اپارٹمنٹ میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے شہر کے پاش علاقہ سرینگر کالونی میں رہائشی اپارٹمنٹ چلائے جارہے قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کملاپوری کالونی میں سوشیتا فلیٹ نمبر 302 ایم ناگیندر بابو مبینہ غیر قانونی طور پر قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 1لاکھ 28 ہزار نقد رقم ، 9 موبائل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ گرفتار ملزمین کو مزید کارروائی کیلئے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے حوالے  کردیا گیا ۔