رکن پارلیمان انشل ورما ایس پی میں شامل

لکھنؤ: 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی ہردوئی پارلیمانی حلقے سے موجودہ رکن پارلیمان انشل ورما نے لوک سبھا کا ٹکٹ کٹنے سے دلبرداشتہ ہوکر بی جے پی سے استعفی دے دیا۔ اور سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی۔ انشل ورما نے چہارشنبہ کو ایس پی صدر اکھلیش یادو و پارٹی کے جنر ل سکریٹری اعظم خان کی موجودگی میں سماج وادی پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔ بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے سے دلبرداشتہ رکن پارلیمان نے اپنے استعفی نامہ میں سوال کیا ہے کہ بغیر کسی مناسب وجہ بتائے آخر ان کا ٹکٹ کس بنیاد پر کاٹا گیا ہے۔