رویندرا بھارتی پر آج فلمی قوالیاں اور ڈھولک کے گیتوں کا پروگرام

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : محکمہ زبان و تہذیب حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام 30 روزہ اردو پروگرامس سلام تلنگانہ کے زیر عنوان پیش کئے جارہے ہیں ۔ 10 مئی جمعرات شام 7 بجے رویندرا بھارتی کے سبزہ زار پر فلمی قوالیاں پروگرام میں حیدرآباد کے نوجوان گلوکار امجد خاں اور گلوکارہ راما پیش کریں گے ۔ جب کہ ڈھولک کے گیتوں کو واجدہ تبسم اور ہمنوا سنائیں گے ۔ کوآرڈینٹر مسٹر ثروت علی کے بموجب 11 مئی کو دہلی کی مشہور گلوکارہ ورینداوانا غزلوں کا خصوصی پروگرام پیش کریں گے جب کہ مشہور قوال کامل اجمیری قوالیاں سنائیں گے ۔۔