روہنگیا مسلمانوں پر مظالم انسانیت دشمن جرائم : اقوام متحدہ

یانگون ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)  میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم انسانی دشمن جرائم ہیں ۔ اقوام متحدہ کے حقوق کے ادارے نے آج کہا کہ سابق اقوام متحدہ کے سربراہ کوفی عنان میانمار کے دورہ پر پہونچے ہیں ۔ ان کے دورہ میں ریاست راکھین کا دورہ بھی شامل ہے جہاں کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ مسلم روہنگیا خواتین کی اجتماعی عصمت ریزی کی جارہی ہے ۔ اذیت رسانی اور قتل کے واقعات میانمار کی فوج کے ہاتھوں ہورہے ہیں ۔ 30 ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہوچکے اور پڑوسی ممالک میں پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔