روہنگیا بحران پر میں کبھی خاموش نہیں رہی : سوچی

نیفی ڈانے ۔ 15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میانمار کی قائد آنگ سان سوچی نے آج ان الزامات کی تنقید کرتے ہوئے بالآخر لب کشائی کی جہاں یہ کہا جارہا تھا کہ روہنگیا بحران پر انہوں نے عمداً خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ سے کبھی بھی غافل نہیں رہیں البتہ وہ ایک ایسے موقع کی تلاش میں تھیں جہاں اگر وہ اس تعلق سے کچھ کہیں تو اس سے کشیدگی پیدا نہ ہو۔ دارالخلافہ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی خاموش نہیں رہیں۔ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ وہ (سوچی) جو کچھ کہتی ہیں وہ انتہائی غیر دلچسپ ہوتا ہے۔ لہٰذا میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں لوگوں میں جوش اور ولولہ پیدا کرنے یا دلچسپی پیدا کرنے والا کوئی بیان دینا نہیں چاہتی۔ میں صرف وہی بات کہنا چاہتی تھی جو موقع کی مناسبت سے ہو۔

 

اوباما کے ہاتھوں تیار کئے گئے خاکے 11000 ڈالرس میں نیلام
واشنگٹن۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے پنسل سے تیار کئے گئے کچھ خاکے جن میں ان کی شبیہ والے کچھ پورٹریٹس بھی شامل ہیں جن پر میکنگ امریکہ کمپٹیٹیو اگین (امریکہ کو ایکبار پھر مسابقتی بنایا جارہا ہے) تحریر ہے، کو ایک نیلامی میں 11.113 ہزار امریکی ڈالرس میں نیلام کیا گیا۔ اوباما کے ذریعہ 5×8 فیٹ سائز کے کاغذ پر تیار کئے گئے خاکوں کیلئے وائٹ ہائوس کی اسٹیشنری استعمال کی گئی ہے۔