روشن خیالی ذہنی اذیت سے نجات کا ذریعہ

اس طرح ساری صورتحال کافی حد تک آپ پر واضح ہوجائے گی اور آپ کی بدگمانی دور ہوجائے گی ۔ آپ اس ذہنی اذیت سے بھی نکل آئیں گی جس کا سامان آپ نے خود کیا تھا ۔ مثبت طرز فکر کے بارے میں کہنے کو بہت کچھ ہے۔ ہر دن کا استقبال ایک مسکراہٹ کے ساتھ کریں ۔ ہم سب ہی اس بات سے واقف ہیں کہ ہماری ایک ہنسی ہمارے اعصاب کو کس قدر سکون پہونچاتی ہے ۔ لیکن کیا آپ اس نئی تحقیق سے بھی آگاہ ہیں کہ دن بھر میں پندرہ منٹ کی ہنسی آتھرائیٹس میں مبتلا مریض کیلئے بھی ایک پرسکون نیند کا باعث ثابت ہوتی ہے اور وہ درد سے بے نیاز ہوکر دو گھنٹے کی اضافی نیند سوتا ہے ؟ سو ہمیشہ اچھا سوچیں اور اپنے ساتھ دوسروں کے لبوں پر بھی مسکراہٹیں سجائیں ۔ آپ کی روشن خیالی پورے ماحول کو روشن کرسکتی ہیں ۔