روس کے اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی‘10ہلاک

ماسکو۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کے اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی کی وجہ سے 10فوجی اور سویلین ارکان عملہ ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر ارکان عملہ جان بچاکر فرار ہوگئے۔ آگ لگ جانے سے اسلحہ ڈپو میں سلسلہ وار کئی دھماکے سنائی دیئے ۔آگ کل شام بھڑک اُٹھی تھی۔ صبح کے وقت انجنیئروں نے فوجی اڈے کی زمین کا معائنہ کیا ۔ اسلحہ ڈپو میں ایک لاری دستیاب ہوئی جس میں سوار 10افراد زندہ جل گئے تھے ۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ایک فوجی عہدیدار بھی مہلوکین میں شامل ہیں جو ڈپو کا انچارج تھا ۔ایک فوجی اور 8سیویلین ارکان عملہ کو یہاں تعینات کیا گیا تھا ۔