روس اور امریکہ ،پاکستانی جنگی مشقوں میں شامل

اسلام آباد 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مختلف ممالک بشمول روس، چین اور امریکہ کے بحری جہاز بحر عرب پہونچ گئے اور کراچی کے قریب لنگر انداز ہیں۔ تاکہ پاکستانی بحریہ کے جنگی بحری جہازوں کے ساتھ جنگی مشقوں میں شریک ہوسکیں۔ اِن مشقوں کا نام ’’امن ۔ 17‘‘ رکھا گیا ہے۔ یہ فوجی مشقیں 5 دن طویل ہوں گی جن کا آغاز کل سے شمالی بحر عرب میں ہوگا۔ اِن جنگی مشقوں کا مرکزی موضوع مشترکہ طور پر امن رکھا گیا ہے۔ پاکستانی بحریہ اِن جنگی مشقوں میں شرکت کرے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ پاکستانی بحری جنگی جہاز روس، امریکہ اور چین کے بحری جنگی جہازوں کے ساتھ مشق میں حصہ لیں گے۔ امریکہ جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے اپنے بحری جہاز روانہ کرچکا ہے۔