روسی پلانٹ میں دھماکہ‘ 42 زخمی

ماسکو ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) وسطی روس میں دھماکو مادوں کے ایک بڑے پلانٹ میں آج دھماکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 42 افراد زخمی ہوگئے اور تقریباً 200 قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ روسی نیوز ایجنسیوں نے بتایا کہ ’کرسٹال‘ فیکٹری کے واقعہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔