روسی دوفٹبالرس کو سزائے قید

ماسکو ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) روس کی ایک عدالت نے فٹ بال ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں پیول میمایو اور الیگزینڈر کوکورین کو نشے کی حالت میں تخریب کاری کے جرم میں ڈیڑھ سال قید کی سزا سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پیول میمایو کو ایک سال اور 5 ماہ جبکہ کوکورین کو ایک سال 6 ماہ کی سزا سنائی۔ کوکورین کے بھائی سمیت ان کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی اتنی ہی سزا دی گئی ہے۔ دونوں بین الاقوامی فٹبالرز پہلے ہی جیل میں ہیں جہاں انہیں 7 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کو سزا میں شامل کر لیا جائیگا۔