روزانہ کی غذامیں سلاد کی اہمیت

سلاد کھانے سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ یہ حیاتین کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ جو افراد اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ کھانا کم اور سلاد زیادہ کھائیں ۔ جدید تحقیق کے مطابق تازہ کچی سبزیاں ، خاص طور پر بند گوبھی زیادہ کھانے چاہئے ۔ کیونکہ اس میں صحت  بخش اجزاء زیادہ ہوتے ہیں ۔ سلاد میں بند گوبھی بھی ڈالنی چاہئے ۔ چکنائی سے پاک سلاد جسم کو توانا رکھتا ہے ۔ سلاد کھانے سے کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے ۔ سلاد میں ریشہ ، فولاد اور کیلشیم کی بھی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے ۔ تازہ سبزیوں سے بنا ہوا سلاد دل کی تکلیف کو کم کرتا اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے ۔ سلاد ایک ایسی ہلکی پھلکی غذاء ہے جو جسم کو توانائی اور غذائیں فراہم کرتی ہے ۔ سبزیوں میں گہرے رنگ کی سبزیاں صحت کیلئے زیادہ مفید ہوتی ہیں ۔ اس لئے ہمیں روزانہ گہرے رنگ کی کوئی ایک سبزی ضرو رکھانی چاہئے ۔گاجر ، کھیرا ، ٹماٹر ، ککڑی ، مولی ، شلجم اور اس کے پتے بند گوبھی سلاد کے پتے ہری پیاز اور ہری مرچ کچی کھانا زیادہ مفید ہے ۔