روزانہ کی اساس پر سائی بابا کیس کی سماعت کیلئے ہدایت

نئی دہلی ۔ 29 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جیل میں منعقدہ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر جی این سائی بابا کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران آج مہاراشٹرا کی ٹرائیل کورٹ کو ہدایت دی کہ اس کیس کی روزانہ کی اساس پر سماعت کی جائے اور اندرون ایک ماہا 8 اہم گواہوں پر جرح کو مکمل کرلیا جائے جبکہ سائی بابا کو ماویسٹوں کے تعلقات کے الزام میں مہاراشٹرا پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ جسٹس جے ایس کھسہار اور سی ناگپن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ٹرائیل کورٹ میں اہم گواہوں پر جرح کے بعد درخواست ضمانت پر غور و خوص کیا جاسکتا ہے۔