رنویر سنگھ 83 کیلئے جم کر پسینہ بہا رہے ہیں

بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم 83 کے لئے جم کر پسینہ بہا رہے ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے جیتے گئے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کی کہانی پر مبنی اس فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ رنویر اور ان کی ٹیم کا ایک میکنگ ویڈیو ٹریڈ رپورٹر ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ریلیز کیا جس میں رنویر اسکیپنگ کرتے ہوئے ٹریڈ مل پر دوڑتے نٹ پراکٹس کرتے اور جم میں ٹریننگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں رنویر سنگھ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مستی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں رنویر کپل دیو کے ساتھ بھی نظر آتے ہیں۔ واضح ہو کہ رنویر سنگھ کی 83 کا ڈائرکشن کبیر خان کررہے ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ کے علاوہ اور کئی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔