رنویر سنگھ، کرینہ، عالیہ اور انیل کپور ایک ساتھ

فلمساز کرن جوہر آنے والی تاریخی فلم ’’تخت‘‘ میں رنویر سنگھ کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ اور انیل کپور جیسے ستارے ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ اس فلم میں بھومی پیڈنیکر وکی کوشل اور سری دیوی کی بیٹی جہانوی کپور بھی اہم کرداروں میں ہوں گی۔ کرن نے ٹوئٹ کرکے کہا میں تخت میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ وکی کوشل، بھومی پیڈینکر، جہانوی کپور اور انیل کپور جیسے اہم اداکاروں کے ہونے سے بہت خوش اور مطمئن ہوں۔ باجی راؤ مستانی اور پدماوت جیسی فلموں میں کام کرچکے رنویر نے کہا وہ کرن جوہر کی ملٹی اسٹار تاریخی فلم کا حصہ بننے کے لئے فخر محسوس کرتا ہوں۔

ساوتھ ادکارہ شکیلا پر فلم کی تیاری

سال 2018 میں جہاں کھلاڑیوں کی زندگیوں پر فلمیں بنیں وہیں اب ساوتھ بولڈ ایکٹریس سلک سمیتا کی زندگی پر بنی فلم ڈرٹی پکچر کے بعد اب ایک اور ملیالی، تمل، کنڑ اور تلگو فلموں کی اداکارہ شکیلا کی زندگی پر بھی فلم کی شروعات ہونے جارہی ہے جس میں شکیلا کا کردار رچاچڈھا نبھائیں گی۔ فلم کو اندرجیت لنکیش ڈائرکٹر کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ کا کرناٹک کے چھوٹے سے گاوں ترتھالی سے آغاز ہوگا۔ بتاتے چلیں کہ سی شکیلا بیگم کا آبائی مقام نیلور ہے۔ خاندانی پس منظر غربت سے رہا۔ انہوں نے چھ اسکولس میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور چھ کے چھ اسکولس میں پڑھائی میں ناکام رہیں۔ پھر انہوں نے بی گریڈ فلموں کو اپنا کیریئر بنایا ان کی بی گریڈ فلمیں کئی زبانوں میں ریلیز ہوئیں جس سے ڈسٹری بیوٹرس نے خوب پیسہ کمایا۔