رنبیر، عالیہ کی نزدیکیوں پر پوجا بھٹ کا بیان

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ آج کل اپنی فلموں سے کہیں زیادہ اپنی پرسنل باتوں کو لے کر سرخیوں میں ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ان دونوں کا ایک دوسرے کو پیار کرتے ہوئے ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو سے پہلے ان کی شادی کو لے کر بالی ووڈ کے گلیاروں میں خوب باتیں کی جارہی تھیں اسی دوران عالیہ کی بہن پوجا بھٹ نے ان دونوں کے ریلیشن شپ پر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ پوجا بھٹ نے کہا وہ اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ لے سکتی ہے۔ یہ اس کا حق ہے۔ ہم لوگ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ وہ خوش اور محفوظ رہے۔ ہم لوگ ایک دوسرے کی زندگی میں کچھ بھی کرنے کی زبردستی نہیں کرتے۔

ودیا بالن سری دیوی کا کردار نبھانا چاہتی ہیں
ایکٹریس ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ سری دیوی کی بائیوپک میں ان کا رول کرنے کو تیار ہے۔ ودیانے یہ بیان ایک شو کے دوران دیا۔ ودیا سے پوچھا گیا تھا کہ اگر سری دیوی پر بائیوپک بنی تو کیا وہ ان کا رول کرنا چاہیں گی۔ اس پر ودیا بالن نے جواب دیا کہ اس کے لئے کافی ہمت کی ضرورت ہے، لیکن سری دیوی کو خراج ادا کرنے کے لئے وہ اس بائیوپک میں ان کا کردار نبھائیں گی۔