رملہ میں ٹیکنو پارک کے قیام کیلئے ہند۔فلسطین معاہدہ

نئی دہلی ۔ 31 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور فلسطین نے رملہ میں ٹیکنو پارک کے قیام کیلئے معاہدہ پر دستخط کئے ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے گزشتہ سال اکٹوبر میں دورہ کے موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ہندوستان نے اس پارک کیلئے 12 ملین ڈالر گرانٹ کااعلان کیاہے ۔ یہ ٹیکنو پارک فلسطین میں آئی ٹی مرکز ہوگا جہاں تمام تر سہولیات فراہم رہیں گی ۔