رمضان میں Gits انسٹنٹ مکس کی پیشکش

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ماہ رمضان کا تقریبا ایک دہا گذر چکا ہے ۔ اس ماہ مقدس میں مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ رمضان عید کی تیاریوں میں بھی مصروف ہوچکے ہیں ۔ افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ شاپنگ اور مختلف اشیاء کی خریداری جاری ہے ۔ ایسے میں گیٹس کی جانب سے اس کے انسٹنٹ مکس ذائقہ دار گلاب جامن ، ممبئی حلوہ ، پھرنی ، ورمبیلی کھیر ، چاول کی کھیر کی انسٹنٹ مکس کی پیشکش جاری ہے ۔ ممبئی حلوہ کو چائنا گراس سے تیار کیا گیا ہے جو کہ آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ گیٹس پھرنی ، بھی بازار میں دستیاب ہے ۔ گیٹس انسٹنٹ کو آسانی سے پکایا جاسکتا ہے اس میں زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔ قیمت بھی واجبی رکھی گئی ہے ۔ جب کہ گیٹس انسٹنٹ مکس کو پکانے پر یہ ذائقہ دار اور لذیذ ہوتے ہیں ۔۔
ڈی اینڈ جے گرانڈ ہوٹل لذیذ پکوانوں کا مرکز
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈی اینڈ جے گرانڈ ہوٹل واقع کنڈا سوری لین نزد ہنومان ٹیکری اپنے ماہرین پکوان کے ذریعہ حیدرآباد و سکندرآباد کے عوام کو ذائقہ دار لذیذ پکوان مہیا کرتا ہے ۔ سشیل کپاڈیہ ایم ڈی اور پردیپ کمار دت نائب صدر آپریشنس کی نگرانی میں ریسٹورنٹ میں حیدرآبادی پکوانوں کے علاوہ راجستھان ، گجراتی ، پکوانوں کا انتظام ہے ۔ یہاں راجستھان کی پالک پنیر ، باتی اور چورماں ، فروٹی گارلک ، حلوا ، بھنڈی اور گجراتی کڑی میھتی دال اور دیگر پکوان واجبی داموں پر دستیاب رہیں گے ۔ سیشل کپاڈیہ ایم ڈی نے بتایا کہ رمضان کے موقع پر مسلم بھائیوں کے لیے خصوصی پکوان جیسے شمالی ویجیٹرین غذائیں بھی دستیاب رہیں گے ۔ یہاں تھالی اسٹارٹرس جیسے چاٹ ، ڈھوکلاس فرسان لسی ، بٹر ملک ، گرم روٹیاں ، باجرہ روٹی ، دال ، پنیر بٹر مسالہ اور اس سے زائد دستیاب رہے گا ۔ تھالی میں اچار ، پاپڑ ، چٹنی دو قسم کے چاول پلاؤ ، حلوہ پوری دستیاب رہیں گے ۔ اس کے علاوہ کھیر ، رس ملائی ، مال پوے ، باسوندی ، 249 روپئے میں دستیاب رہیں گے ۔۔