رمضان خوشگوارگذاریں…

 

رمضان میں ہمارے کھانے پینے کے نہ صرف اوقات بدل جاتے ہیں بلکہ کھانے پینے کا انداز بھی تبدیل ہوجاتا ہے ۔ لہذا اس تبدیلی کا اثر ہماری صحت پر ضرور ہوتا ہے ۔ لیکن اگر خاتون خانہ سمجھ داری سے کام لیتے ہوئے سحر و افطار کا مینو ترتیب دیں تو گھر بھر کی صحت محفوظ رہ سکتی ہے ۔

رمضان کے دوران دن بھر پانی نہ پینے کی وجہ سے ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے ۔سحر و افطار کا مینو کچھ اس طرح ترتیب دیں کہ کھانے پینے کی چیزیں مزیدار ہونے کے ساتھ صحت بخش بھی ہوں ۔ روایتی مرغن اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کرنا گھر بھر کی صحت کیلئے اچھا ہے ۔ سو ، یہ آپ پر منحصر ہے کہ اپنی فیملی کو کیسے کھانے کی عادت ڈالتی ہیں ۔ افطار میں زیادہ چیزیں تیار کرنے کے بجائے صرف دو تین چیزیں پیش کریں جن میں کوئی ایک ڈیزرٹ ، فروٹ چاٹ ، سلاد اور کھجوریں ضرور شامل رکھیں ۔ لیکن نماز سے فراغت پانے کے بعد سب کیلئے ہلکا پھلکا کھانا ضرور لگائیں تاکہ توانائی کا گراف برقرار رہے ۔ اسی طرح سحر میں روغنی قسم کے سالن اور پراٹھوں کے بجائے سادہ سا سالن اور روٹی بنائیں ۔ اس کے علاوہ دہی کا استعمال بھی آپ کی صحت کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا ۔ اگر آپ پورا ماہ اس معمول پر کاربند رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کا رمضان خوشگوار نہ گزرے ۔۔