رشین کباب

اجزاء : چکن ، دوکپ بندگوبھی ایک کپ ، گاجر ایک عدد ، شملہ مرچ آدھی فرنچ بینز آدھا کپ ، کڑی پتے بارہ عدد لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے ہری مرچ چار عدد ، نمک ایک چائے کا چمچہ ، میدہ تین کھانے کے چمچے ، کٹی لال مرچ ، ایک چائے کا چمچہ ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ ۔ آلو دو کپ بریڈ کرمبز حسب ضرورت ، انڈے دو عدد تیل تلنے کیلئے ۔
ترکیب : ہری مرچ باریک کاٹ لیں پھر شملہ مرچ بندگوبھی فرنچ بینز اور گاجر کو باریک کاٹیں اور ہلکا سا ابال لیں ۔ چکن کو ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ ابالیں اور پھر اسے ریشہ کرکے میش کئے ہوئے آلوؤں کے ساتھ مکس کردیں ۔ اب ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں کڑی پتے ، کٹی لال مرچ ، ہری مرچ ، کالی مرچ نمک اور میدہ شامل کرکے ایک منٹ فرائی کریں ۔ پھرا س میں ابلی ہوئی سبزیاں اور آلو چکن کا آمیزہ بھی شامل کرلیں ۔ اب اسے ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اس کے بعد کباب بنائیں اور پھینٹتے ہوئے انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز میں لپٹییں اور تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں ۔ مزیدار رشین کباب تیار ہیں ۔