رسل ، گیل اور ہٹ مائیر ویسٹ انڈیز کی طاقت

نئی دہلی ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام )عالمی کرکٹ کی سب سے زیادہ خطرناک ٹیموں میں شمار کبھی شمار کی جانے والی ویسٹ انڈیزٹیم کا گراف گزشتہ چند سال میں مسلسل گرتا چلا گیا ہے لیکن اس مرتبہ آندرے رسل کی موجودگی میں کئی پاور ہٹرس سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں چھپا رستم ثابت ہوسکتی ہے۔کرس گیل اگرچہ آئی پی ایل میں فارم میں نظر نہیں آئے لیکن رسل نے جس طرح سے رنز بنائے ہیں دنیا بھر کے بولروں میں کھلبلی مچی ہوئی ۔ٹیم نے ان کی بیٹنگ کی بدولت بڑی کامیابی حاصل کرنے کی امید میں ہے۔ رسل کے علاوہ کارلوس بریتھویٹ اور ڈیرن براوو بھی ٹیم میں ہے جبکہ نوجوان شمرون ہیٹمائر بھی ون ڈے اور ٹی 20 میں 100 سے زیادہ کی اسٹرائک ریٹ سے رنز بنا چکے ہیں۔اوپنر سائی ہوپ فارم ہیں اور ان تمام کی موجودگی میں ویسٹ انڈیز ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے کے موقف میں ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اورکھلاڑیوں کے درمیان ادائیگی تنازعہ کا اثر ٹسٹ اور ونڈے میں بین الاقوامی ٹیم کے طور پر ویسٹ انڈیز کی کارکردگی پر پڑا ہے۔گیل،کیرون پولارڈ اور ڈیون براوو ٹیم سے باہر بھی رہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے اعتماد کھو دیا جو ابھی تک دوبارہ حاصل نہیں کر سکی ہے۔اب گیل ٹیم میں ہیں جبکہ براوو اور پولارڈ بھی محفوظ کھلاڑیوں میں ہیں تو یہ ورلڈ کپ کیریبین کرکٹ کی حالت اور سمت تبدیل کر سکتا ہے۔انگلینڈ کے چھوٹے میدان اور بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹوں پر ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں کو اپنا پاورگیم دکھانے کا مکمل موقع دے گی۔جس طرح کی صلاحیت ان کے پاس ہے۔ عالمی درجہ بندی میں وہ آٹھویں سے بہتر مقام کے حقدار ہیں۔بنگلہ دیش بھی ان سے اوپر ہے۔ویسٹ انڈیز کے اچھے دن کا آغاز انگلینڈ میں ہی 1975 ورلڈ کپ جیت کر ہواتھا اور ایک مرتبہ پھر اس کے بہترین موقع ہے۔
اس کے لئے اسے ایک اکائی اور ٹیم کے طور پر مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔