رجنی کانت کی فلم کی شوٹنگ ’’بنی فلمس ‘‘میں جاری

ساوتھ سوپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم کی شوٹنگ اس وقت تیزی سے کی جارہی ہے پہلے شیڈول کی شوٹنگ دارجلنگ میں ختم کرنے کے بعد دوسرے شیڈول کی شوٹنگ چینائی کے مشہور بنی فلمس میں کی جارہی ہے۔ ہارر بیک ڈراپ پر بنی سوپر ہٹ فلم پیزہ کے ڈائرکٹر کارتک سوبھ راج کو کافی وقت کے بعد رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں سمرن بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی، وجئے ستھیوپتی، بابی سنہا جیسے اہم اداکار کام کررہے ہیں۔ فلم کے موسیقار انرودھ ہیں۔ ہارر بیک ڈراپ پر بن رہی اس فلم کے ٹائٹل کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

ارجن کپور اور پرنیتی چوپڑہ کی نمستے انگلینڈ 19 اکتوبر کو

ارجن کپور اور پرنیتی چوپڑہ اسٹار نمستے انگلینڈ 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ اب سے 6 سال پہلے شہزادے میں ایک ساتھ کام کرنے والی اس جوڑی کی اس فلم کو وپل امرت لال شاہ نے ڈائرکٹ کیا ہے جس کی تقریباً شوٹنگ پنجاب اور انگلینڈ میں کی گئی فلم کوپن انڈیا نمستے پروڈکشن، ریلائنس انٹرٹیمنٹ اور بلاک بسٹر انٹرٹینرس کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔