ربادا کے یارکر نے کیا کمال: شریس

نئی دہلی۔ 31مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے پہلے دلچسپ سوپر اوور میچ میں حاصل ہوئی جیت سے حوصلہ پاکر ہلی کیپٹلس کے کپتان شریس ایئر نے بولر کیگسو ربادا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے یارکر کمال کے رہے جس نے میچ پلٹ دیا۔دہلی نے کوٹلہ میدان پر کولکاتا نائٹ رائڈرس کو میچ ٹائی ہونے کے بعد سپراوور میں شکست دے کر جیت درج کی تھی۔ دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 10 رن بنائے تھے اور اس کا دفاع کرنے کے لئے ربادا نے سپراوور ڈالا اور ٹیم کو جیت دلا دی۔میچ کے بعد شریس نے ٹیم کی دلچسپ جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کافی طویل دن رہا۔ ہمیں پہلے ہی میچ ختم کر دینا چاہیے تھا لیکن کلدیپ یادو نے کافی اچھی گیند بازی کی۔جب مخالف ٹیم میں آندرے رسل جیسے کھلاڑی ہوں تو آپ صورت حال کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں۔ سب کو ٹیم میں ان کی طرح ایک کھلاڑی کی ضرورت ہوتی ہے جن کے ہاتھوں بھی چھکے ہی پڑتے ہیں۔دہلی کے کپتان نے کہاکہ ربادا نے مجھے کہا تھا وہ یارکر ڈالیں گے ، ان کی پہلی گیند چوک گئی لیکن باقی گیندوں میں انہوں نے پورے میچ کو پلٹ دیا۔ وہیں میں پرتھوی شا کی بلے بازی سے بہت خوش ہوں، امید کرتا ہوں کہ وہ آگے بھی اسی طرح کا مظاہرہ جاری رکھیں گے ۔ وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ میچ میں 99 رنز کی اننگز کے لئے پرتھوی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دلچسپ سپراوور کے ہیرو رہے ربادا نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ بولنگ کون کرے گا لیکن پھر ہوپس نے کہا کہ میں باؤلنگ کروں گا۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کے ذہن میں صاف ہونا چاہیے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ میرے دماغ میں منصوبہ بندی بالکل صاف تھی کہ میں یارکر ڈالوں گا اور میں نے وہی کیا۔دہلی کا اگلا میچ کنگز الیون پنجاب سے موہالی میں پیر کو ہوگا۔