راہول 8 مئی کو مرینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

مرینا۔5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قومی صدر راہول گاندھی 8 مئی کو یہاں کے میلہ میدان میں کانگریس امیدار رام نواس راوت کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ ضلع کانگریس کے صدر راکیش مابی نے آج یہاں بتایا کہ راہول گاندھی ہیلی کاپٹر سے دوپہر 3 بجے یہاں آئیں گے اور ان کے ساتھ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ٰ کمل ناتھ اور سابق مرکزی وزیر جوتر دتیہ سندھیا بھی موجود رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کی آمد کے سلسلے میں کانگریس نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔