راہول گاندھی کی فرقہ پرستوں سے ملک کو بچانے کیلئے مانسرور یاترا

الہ آباد30اگست (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری حسیب احمد نے کہا ہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی ملک کو فرقہ وارانہ طاقتوں سے ملک کو بچانے کے لیے جمعہ سے مقدس کیلاش مانسروور یاترا پر جارہے ہیں ۔ کانگریس ضلع جنرل سکریٹری حسیب احمد نے جمعرات کو یہاں کہا کہ مسٹر گاندھی کی مان سروور یاترا سے یقینی طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندر بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ہندوتو کے ایجنڈے پر بی جے پی سیاست کر رہی ہے ۔ مسٹر گاندھی کی مانسروور یاترا سے بی جے پی اور سنگھ کے لوگوں میں افراتفری مچ گئی ہے ۔مسٹر احمد نے بتایا کہ 29 اپریل کو رام لیلا میدان میں مسٹر گاندھی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پارٹی کارکنوں سے 15 دن کی چھٹی لے کر کیلاش مانسروور کی یاترا پر جائیں گے اور 31 اگست کو وہ مقدس کیلاش مان سروور کی یاترا کریں گے ۔ مسٹر گاندھی فرقہ پرست طاقتوں سے ملک کی سلامتی کے لئے بھولے ناتھ سے دعا کریں گے ۔سوشل ویب سائٹ پر ایک طرف بھولے ناتھ تو دوسری طرف راہل گاندھی کی ہاتھ جوڑے ہوئے تصویر لگی ہوئی ہے ۔ اوپر دھول کیلاش مان سروور کا پہاڑ نظر آ رہا۔ نیچے دائیں طرف کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری اور بائیں طرف ضلع جنرل سکریٹری حسیب احمد کی تصویر ہے ۔بی جے پی کے میٹروپولیٹن کے صدر اودھیش گپتا نے مسٹر راہل گاندھی کے مان سروور یاترا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مسلم خوش نودی کی سیاست کر رہی ہے . کانگریس، سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے مسلمانوں کے مفاد کے لئے آج تک کوئی کام نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی گروپ بازی کی سیاست سے اوپر اٹھ کر “سب کا ساتھ سب کا وکاس ” کی سیاست کرتی ہے ۔ وہ سب کے لئے کام کرتی ہے ۔ سب سے نچلے پائیدان پر کھڑے شخص تک ترقی پہنچے یہی بی جے پی کا مقصد ہے ۔مسٹر گپتا نے کہا کہ کانگریس عوام کے بیچ اپنی مقبولیت کم ہونے سے پریشان ہے اور راہل گاندھی ہندوؤں کو خوش کرنے کے لئے جنیوا پہن کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 کی طرح ہی آنے والے 2019 کے انتخابات میں عوام منہ توڑ جواب دے گی۔