راہول گاندھی کی غلط پالیسیوں کے سبب اپوزیشن میں پھوٹ

این ڈی اے کے اتحادیوں کی نشستوں کی تعداد 336 سے تجاوز کر کے 343
نئی دہلی ۔ 23مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجن نے پنجشنبہ کو بتایا کہ راہول گاندھی کے فیصلوں سے ضرب مخالف میں پھوٹ ہڑگئی ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کے سپوت نے نریندر مودی کی کامیابی کے دروازے کھول دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ سی جی اور مذہبی تقسیم کی پالیسیوں کی اساس پر انتخابات لڑے اور اپنا ایجنڈہ اس اساس پر بنایا ۔ اتل کمار نے مزید کہا کہ یہ حقیقت کافی اہمیت کی حامل ہے کہ کانگریس کی وجہ سے اپوزیشن کے اتحاد کو نقصان پہنچا ۔ راہول گاندھی کی پالیسیاں اور فیصلے بہت ہی کمزور تھے، جنہوں نے ضرب مخالب کے اتحاد کو کمزور کردیا ۔ جس سے اپوزیشن کے اتحاد میں دراڑ پڑگئی اور مودی کی کامیابی کے دروازے کھل گئے ۔ بی جے پی کے اتحادیوں کی سیٹوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس سے این ڈی اے کی نشستوں کی تعداد جو 2014 میں 336 تھی ،2019میں 343تک پہنچ گئی ۔