راہول گاندھی کی شہریت پر حکومت کا سوال بکواس : پرینکا گاندھی

امیتھی(یوپی)۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ کی جانب سے صدر کانگریس راہول گاندھی کی شہریت پر سوال اٹھائے جانے کو پرینکا گاندھی وڈرا نے بکواس اور لغو قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ راہول گاندھی ہندوستان میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ وزارت داخلہ نے راہول گاندھی کو ہدایت دی تھی کہ وہ ہندوستان کے اندر اپنی شہریت کے بارے میں شکایت کا جواب داخل کریں۔ بی جے پی لیڈر ایم سبرامنیم سوامی نے وزارت داخلہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ 2003ء میں برطانیہ میں ایک نئی کمپنی BACKOPS Ltd. رجسٹر کی گئی تھی جس میں راہول گاندھی نے ڈائریکٹر کی حیثیت سے جائزہ لیا تھا۔ سوامی کے علاوہ ایک آزاد امیدوار نے بھی راہول گاندھی کی شہریت پر سوال اٹھایا تھا لیکن امیتھی کے ریٹرننگ آفیسر نے راہول کے نامزدگی دستاویزات کو درست قرار دیا۔