راہول گاندھی کیخلاف کیس پر راجستھانی ایڈوکیٹ برخاست

جئے پور۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں کانگریس حکومت نے سپریم کورٹ میں متعین اپنی ایک کونسل کو برطرف کردیا جب یہ معلوم ہوا کہ بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی کی جانب سے رافیل معاملت میں راہول گاندھی کے خلاف تحقیر عدالت کی عرضی کے ادخال میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ وہی تھیں۔ محکمہ قانون نے 13 اپریل کو روچی کوہلی کو ان کے عہدے سے فوری اثر کے ساتھ ہٹا دیا ہے۔