راہول گاندھی کیخلاف کارتکیا چوہان کاہتک عزت مقدمہ

بھوپال۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کے اس الزام پر کہ کارتکیا چوہان کا نام پناما لیگ پیپرز میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش کے بیٹے نے آج راہول گاندھی کے خلاف عدالت میں ہتک آمیزی کا مقدمہ دائر کردیا۔ جبکہ راہول گاندھی نے وضاحت کی کہ پناما پیپرز میں ان کے نام کا ذکر دراصل غلط فہمی کا نتیجہ پے۔ پیر کو مدھیہ پردیش کے ضلع چھپوا میں ایک الیکشن ریالی کو خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے وزیراعلیٰ کے بیٹے پر الزام لٹکایا تھا کہ ان کا نام پناما پیپر ز میں شامل تھا لیکن ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی، حالانکہ راہول گاندھی نے خاص طور پر چوہان کا نام نہیں کیا تھا لیکن ان کے لقب ماماجی کہہ کر ان کا ذکر کیا تھا۔ کارتکیا چوہان نے اپنے وکیل سریش سنگھ کے ذریعہ نے آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جو اسپیشل کورٹ میں ہتک آمیزی مقدمہ دائر کردینا اس میں کارتکیا چوہان سے الزام لگایا کہ گاندھی دانستہ طور پر ان کی ہتک کی ہے اور ان ہی کسی کی سیکشن 499 اور 500 کے تحت ہتک آمیز مقدمہ دائر کیا ہے جس کی سزا دو سالہ جیل ہوسکتی ہے۔ عدالت نے 3 نومبر کو ان کیس کی سماعت مقرر کی ہے جس میں کارتکیا چوہان کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ ان کے وکیل شری واستو نے اپنے بیان میں کہا کہ چونکہ گاندھی جنہیں کانگریس چوہان کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ان کی خاندان اور لڑکوں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ پیر کو کارتکیا چوہان نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا تھا کہ ’’راہول گاندھی نے ان کے نام کو پناما پہنچ میں شامل کرکے ان کے طور پر غلط الزام لگایا ہے اور ان اس بچکانی حرکت ہے۔ ان کے اور ان کے خاندان کے نام بدنام ہوچکا ہے اور انہوں نے خبردار کیا کہ اگر راہول گاندھی 48 گھنٹے کے اندر معذرت نہ کریں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کارروائی کریں گے۔ آج راہول گاندھی نے اندور میں چند منتخبہ صحافیوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ میں انتخابی مہم کی سلسلے میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کا دورہ کررہا ہوں چونکہ حکمران پی جے پی نے بے شمار دھاندلیاں اور اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ کچھ غلط فہمی کا شکار ہوگیا تھا اور کہا کہ دراصل شیوراج سنگھ چوہان کے بیٹے کا پناما پیپرس سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن انہوں نے ادعا کیا کہ چوہان ویاپم اور ای ٹنڈرنگ میں ملوث ہیں۔ راہول گاندھی نے اپنی انتخابی تقریر میں کہا تھا کہ ’’ادھار چوکیدار، ان کے نام ماماجی، ماماجی کا جو بیٹا ہے پناما پیپرس میں ان کا نام ہے‘‘۔

بی جے پی رکن اسمبلی کانگریس میں شامل
اندور۔30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)ایک رکن اسمبلی سنجے شرما نے آج کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت لے لی۔کانگریس کے ذرائع کے مطابق تیندوکھیڑا رکن اسمبلی سنجے شرما آج مسٹر گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے ۔مسٹر شرما تیندوکھیڑا سے بی جے پی کے دو بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔اس بار ان کی جگہ کسی اور کو ٹکٹ دئے جانے کا امکان ظاہرکیا جارہا تھا۔