راہول گاندھی پر بوتھس پر قبضہ کا الزام : سمرتی ایرانی

امیٹھی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے حلقہ لوک سبھا امیٹھی میں بی جے پی کی امیدوار سمرتی ایرانی نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی پر پولنگ بوتھس پر قبضوں کو یقینی بنانے کا الزام عائد کیا۔ عہدیداران نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی غالب آبادی والے علاقہ سالون اسمبلی حلقہ میں پرجوش انداز میں ووٹ ڈالے گئے۔ انتخابی عہدیداروں نے کہاکہ سہ پہر 3 بجے تک 42.18 فیصد ووٹ ڈالے جاچکے تھے۔ حلقہ امیٹھی گاندھی خاندن کا طاقتور گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ سمرتی ایرانی نے ٹوئٹر پر یہ شکایت کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹیاگ کیا جس میں ایک عمر رسیدہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کا ہاتھ زبردستی کانگریس کے امتیازی نشان پر لگادیا گیا حالانکہ وہ بی جے پی کے نشان کنول پر مہر لگانا چاہتی تھی۔