راہول گاندھی اوّل نمبر کے جھوٹے : بی جے پی

نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے راہول گاندھی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا اور اُنھیں عوام کی رائے میں ’’اوّل نمبر کا جھوٹا‘‘ قرار دیا۔ صدر کانگریس نے سپریم کورٹ میں آج اپنے رافیل سودے کے بارے میں تبصروں پر معذرت خواہی کی تھی۔ سپریم کورٹ نے 15 اپریل کو ایک زمرہ بند وضاحت کی تھی کہ رافیل کا فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ ملک کے چوکیدار نریندر مودی چور نہیں ہیں۔ جبکہ راہول گاندھی نے یہ نعرہ دیا تھا کہ ’’چوکیدار چور ہے‘‘۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان جے وی کے نرسمہا راؤ نے آج کہاکہ معزز سپریم کورٹ میں حلفنامہ داخل کرکے راہول گاندھی نے ثابت کردیا ہے کہ اُنھوں نے رافیل سودے کے سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف جھوٹ بولا تھا۔ اِس سے ثابت ہوتا ہے کہ راہول گاندھی نے رافیل سودے کے بارے میں روزانہ جھوٹ تراشے تھے۔ اُنھیں ملک کے عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے کیوں کہ وہ عوام کی رائے میں اوّل درجے کے جھوٹے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ عدالت اور عوام کی رائے میں مجرم قرار پاتے ہیں۔