راہول کے استعفیٰ سے دلبراشتہ سینئر لیڈر کی غیر معینہ بھوک ہڑتال

لکھنؤ۔ 29 مئی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر و ریاستی ترجمان پردیپ سنگھ نے چہارشنبہ کو تاحیات بھوک ہڑتال کو ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی بھوک ہڑتال کو راہول گاندھی کے استعفیٰ واپس لینے تک جاری رکھنے کا عندہ دیا۔ پردیپ سنگھ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ریاستی صدر راج ببر نے اس سے خواہش کہ ہے کہ وہ اپنا بھوک ہڑتال ختم کردیں کیونکہ راہل گاندھی نے اپنے فیصلے کو تین مہینے کے لئے مؤخر کردیا ہے ۔وہ اس وقت تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے جب تک پارٹی کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں آجاتا۔ پردیپ سنگھ نے اپنے بھوک ہڑتال کا آغاز منگل کی شام پارٹی ہیڈکواٹر پر کیا۔ پردیپ سنگھ کے حامی و پارٹی کے سینئر لیڈر امر ناتھ اگروال نے بتایا کہ ‘‘میں نے ریاستی صدر کا آگاہ کردیا ہے کہ جب تک کوئی ہمیں کوئی آفیشل اطلاع نہیں دی جاتی ہے یا پارٹی اعلی کمان کی جانب سے کوئی ہم سے بات نہیں کرتا ہے ہم اپنی ہڑتال ختم نہیں کریں گے ’’۔ ملحوظ رہے کہ ریاستی ترجمان کی حمایت میں متعدد سینئر لیڈروں نے پردیپ سنگھ کے ہڑتال میں شرکت کی ہے ۔