راہول کی آبپاشی پراجکٹوں کے تعلق سے غلط باتیں : ٹی آر ایس

حیدرآباد 30 اکٹوبر (پی ٹی آئی) ٹی آر ایس لیڈر اور تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج صدر کانگریس راہول گاندھی کی ریاستی حکومت پر مختلف مسائل بشمول آبپاشی پراجکٹوں پر حالیہ تنقید کا نوٹ لیتے ہوئے اُنھیں جھوٹ باتیں کہنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ راہول نے کاماریڈی میں جو باتیں کہیں اُن میں اکثر باتیں بے بنیاد ہیں۔