راہول کو شریک حیات ہی مل جائے ‘ سادھوی پراچی کی پوجا

گورکھپور 30 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ ہندوتوا لیڈر سادھوی پراچی نے آج یہاں گورکھ ناتھ مندر میں پوجا کی جو ہندو اعتبار سے ساون مہینے کا پہلا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو شریک حیات مل جانے کیلئے یہ پوجا کی ہے ۔ انہوں نے مندر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدہ بابا گورکھ ناتھ کا آشیر واد لینے یہاں آتی رہتی ہیں ۔ لیکن اس بات وہ ایک خصوصی خواہش کیلئے آئی تھیں۔ انہوں نے یہ کامنا کی کہ اگر کانگریس کو آئندہ حکومت بنانے اکثریت نہ مل پائے تو کم از کم شریک حیات ہی مل جائے ۔ سادھوی کے اس ریمارک پر یو پی کانگریس ترجمان نے سخت تنقید کی ہے ۔