راہول کا امیتھی کے ووٹروں کو مکتوب

لکھنؤ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے اپنے لوک سبھا حلقہ امیتھی کے ووٹروں سے پولنگ سے ایک روز قبل جذباتی اپیل کرتے ہوئے وعدہ کیاکہ وہ اُن ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں گے جنھیں مبینہ طور پر بی جے پی حکومت نے روکے رکھا ہے۔ اپنے ’امیتھی پریوار ‘ کے ارکان کو موسومہ مکتوب میں راہول نے کہاکہ اُنھوں نے حوصلے سے کام کرنا اُنہی سے سیکھا ہے۔