راہول نے زخمی صحافی کو دواخانہ پہنچایا

نئی دہلی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے انسانوں کی مدد کے اپنے جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج ایک زخمی جرنلسٹ کو ایمس تک پہنچایا جبکہ وہ اپنی بائیک سے گر گیا تھا۔ کانگریس سربراہ جو او بی سی کنونشن سے خطاب کیلئے اندرا گاندھی اندور اسٹیڈیم جارہے تھے، انہوں نے مقامی صحافی راجندر ویاس کو ہمایوں روڈ کے قریب سڑک کے کنارے زخمی حالت میں دیکھا ۔ انہوں نے اپنا قافلہ روکا اور زخمی صحافی کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر علاج کیلئے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کو پہنچایا ۔