راہول شہریت اور تعلیم پر وضاحت کریں : بی جے پی

نئی دہلی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)راہول گاندھی کے خلاف داخل کردہ ایک درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کے دن بی جے پی نے کانگریس کے صدر کی شہریت اور ان کی تعلیمی لیاقت پر سوال اٹھایا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی صفائی پیش کریں۔ بی جے پی کا ردعمل امیٹھی کے انتخابی حلقہ میں داخل کردہ اس درخواست کی روشنی میں سامنے آیا ہے جس میں راہول کے خلاف شکایت کی گئی ہے اور ان کی شہریت اور تعلیمی لیاقت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ بی جے پی ترجمان جی وی آئی نرسمہا راؤ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ یہ بات تعجب خیز ہے کہ راہول گاندھی کے وکیل نے اس کی مہلت مانگی ہے۔