راناتنگا اور ڈی سلوا پر میچ فکسنگ کا الزام

کولمبو۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ میں تنازعات جاری ہیں اورملک کو واحد ورلڈکپ جتوانے والے کپتان ارجنا رانا تنگا اور ان کے بہترین ساتھی بیٹسمین اروندا ڈی سلوا پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں اور یہ چارج شیٹ کسی اور نے نہیں بلکہ خود کرکٹ سری لنکا کے سابق صدر تھلانگا سماتھی پالا نے جاری کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دونوں سابق کپتانوں کا نام ماضی کے اسکینڈل میں آیا تھا اور انہوں نے گپتا نامی میچ فکسر 15ہزار ڈالر لیے تھے۔