رام کرشنا مٹھ اور مشن کے راہب کبھی ووٹ نہیں دیتے

بیلور (مغربی بنگال)۔ 29 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) رام کرشنا مٹھ اور رام کرشنا مشن سے وابستہ تمام راہبوں کے پاس حالانکہ ووٹرس شناختی کارڈس موجود ہیں لیکن وہ کبھی بھی ووٹ نہیں دیتے ۔ سوامی وویکانند کے ذریعہ 1897 ء میں قائم کئے گئے اس مشن سے وابستہ ایک سینئر راہب نے کہا کہ انتخابات کے دوران رائے دہی کیلئے ہمیں کوئی ہدایت نہیں ملی ہے لیکن ہم ووٹ کبھی نہیں دیتے کیونکہ ہم اپنی سیاسی آراء کا عوامی سطح پر کبھی اظہار نہیں کرتے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ووٹ دینے کا مطلب یہ ہے کہ کسی مخصوص سیاسی پارٹی یا امیدوار کی تائید جس کے بعد جیتنے والا لیڈر روحانی حدود سے باہر نکل جاتا ہے

اور اپنی دنیا میں ایسا مگن ہوتا ہے کہ ووٹ دینے والوں کی جانب پلٹ کر بھی نہیں دیکھتا۔ سوامی جی نے ہمیشہ ہدایت کی کہ ہم روحانی طورپر خود کو عظیم بنائیں اور ایسے کام کریں جس سے انسانیت کو ہم پر فخر ہو۔ سماج میں آج انسانیت کا فقدان ہے اگر ہم انسانیت پر عمل پیرا رہتے ہوئے انسانوں کی خدمت کریں تو اس سے ہمیں روحانی خوشی ملے گی ۔ سیاسی زندگی تو کم سے کم پانچ سال کی ہوتی ہے ۔ کم سے کم اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ہر منتخبہ ا میدوار کی میعاد پانچ سال کی ہوتی ہے اس کے بعد اگر کوئی دوبارہ یا تیسری بار بھی جیت جائے تو میعاد میں اضافہ ضرور ہوسکتا ہے لیکن جہاں سیاسی زندگی کو توسیع حاصل ہوتی ہے وہیں روحانی طورپر جیتنے والا امیدوار آلودہ سے آلودہ تر ہوتا جاتا ہے ۔