رام مندر پر کانگریس حکومت کا وعدہ پورا کیا جائے

سپریم کورٹ میں کانگریس نے مندر کی تعمیر سے اتفاق کیا تھا : آر ایس ایس
ممبئی۔ 31 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج مرکز پر زور دیا کہ وہ سپریم کورٹ میں اس وقت کی کانگریس حکومت کی جانب سے 1994ء میں کئے گئے وعدے کو پورا کرے۔ کانگریس حکومت نے عدالت میں اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ اگر ثبوت ملتا ہے تو وہ ہندو طبقہ کے ساتھ اظہارِ یگانگت کرے گی۔ یہ ثابت ہوجائے کہ بابری مسجد کی تعمیر سے قبل اس مقام پر مندر موجود تھا تو وہاں مندر بنایا جائے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سیکریٹری منموہن ویدیا نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا سلسلہ صرف ہندو اور مسلمانوں کی حد تک محدود نہیں ہے۔ آر ایس ایس نے مطالبہ کیا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کی جائے۔