رافیل مسئلہ پر میڈیا کا نمایاں رول راہول گاندھی کا اظہار ستائش

نئی دہلی ، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم پر طنز میں کہا کہ اُن کے ’کارندے‘ جرنلسٹوں کو دھمکا رہے ہیں کہ ’رافیل اسکام‘ پر رپورٹ کی نشر سے احتراز کریں۔ راہول نے میڈیا والوں کی ستائش کی جن کے پاس عزم و حوصلہ ہے کہ سچائی کا ساتھ دیں اور ’مسٹر 56‘ کے خلاف ڈٹ جائیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم لیڈر کے ماتحتین اب رافیل اسکام پر رپورٹ کرنے والے صحافیوں کو دھمکی دے کر کہہ رہے ہیں کہ باز آجاؤ ، ورنہ… مجھے پریس کے چند لوگوں پر واقعی فخر ہے جن کے پاس ہنوز سچائی کے دفاع اور مسٹر 56 کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ ہے۔